لاہور (سپورٹس رپورٹر) 15 ویں نیشنل سینئر کرکٹ کپ نارتھ زون کا ریجنل فائنل میچ سابقہ چیمپئن عامر کیبلز اور عسکری گرین راولپنڈی کے درمیان ایل سی سی اے کرکٹ گرا¶نڈ پر کھیلا گیا عسکری گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے۔ شریف اللہ نے 70، مقصود اسلم 56، عبدالرحیم 26، عرفان بھٹی 25 اور منصوب الٰہی نے 22 رنز بنائے عامر کیبلز کی طرف سے با¶لنگ کرتے ہوئے احمد شہاب نے 2/34، ر¶ف وائیں 2/42، طارق شہید 2/53، محمد عارف 1/19 اور طارق حسین راجو نے 1/44 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں عامر کیبلز نے 28.2 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا احمد شہاب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 87 دستگیر بٹ 25، عزیز الرحمن 25، امیر اکبر 61 رنز ناٹ آﺅٹ اور شاہد منصور نے 17 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ عسکری گرین کی طرف سے منصوب الٰہی نے 2/39 ، جنرل ابصار 1/42 اور محمد فیاض نے 1/43 وکٹ حاصل کیں احسن رضا، شوذب رضا ایمپائر، قیصر وحید ریز رو ایمپائر محمد انیس میچ ریفری جاوید اشرف ٹورنامنٹ کوآرڈی نیٹر اور عبدالحمید سکور تھے۔