لارڈز (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 170 رنز سے شکست دیدی انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 239 رنز کا ہدف دیا کیوی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی او رصرف 68 رنز پر ڈھیر ہو گئی صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 213 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور مہمان ٹیم کو 239 رنز کا ہدف دیا انگلینڈ کی طرف سے کپتان ایلسٹر کک 21، کامیٹن 15، ٹراٹ 56 اور روٹ 71 رنز بناکر نمایا رہے ٹم سا¶تھی نے 6، ولیم سن نے 2، لولسٹ اور وانگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی 239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے باز جم کر نہ کھیل سکے میزبان باولر کرس براڈ نے کیوی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی فلسٹن صفر، اور فورڈ 9 ولیم سن 6، ٹیلر صفر، براڈنلی 5، کپتان میکولم 8، واٹلنگ 13، ساﺅتھی 7، وانگر 17، مارٹن ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے بولٹ صفر رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہے کرس براڈ نے 44 رنز کے عوض 7 اور جیمز اینڈرسن نے 23 رنز سے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک کھلاڑی ان کا آ¶ٹ ہوا۔
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 170 رنز سے ہرا دیا
May 20, 2013