بھارتی جاسوس سربجیت کے قتل کیس کی سماعت ملزمان کو اپنا وکیل عدالت میں پیش کرنیکا حکم

May 20, 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج شہزادرضانے کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے مقدمہ قتل کی سماعت انتیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کواپنا وکیل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے گزشتہ سماعت کے موقع پرجیل حکام ملزم عامرتانباوغیرہ کوسخت حفاظتی انتظامات میں سیشن کورٹ عدالت میں لیکر آئی جہاں ملزمان نے عدالت سے اپنا وکیل مقررکرنے کے لئے مہلت طلب کی عدالت نے ملزم کی استدعامنظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں