حامد میر نے عدالتی کمشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن حامد میر ویل چیئر پر بیٹھ کر تین رکنی جج صاحبان پر مشتمل عدالتی کمشن کے روبرو پیش ہو گئے۔ تقریباً ایک گھنٹہ اور 45 منٹ تک عدالتی کمشن کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروا کر کالے رنگ کی لینڈ کروزر پر واپس روانہ ہو گئے۔ گذشتہ ر وز سہ پہر تقریباً دو بج کر تیس منٹ پر اپنے ہاتھ میں فائل لئے حامد میر ویل چیئر پر بیٹھ کر عدالتی کمشن کے روبرو پیش ہوئے۔ ان کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران بھی تھے۔ پونے دو گھنٹے کے بعد جب وہ عدالتی کمشن کے روبرو پیش ہو کر واپس آئے تو انہوں نے وکٹری کا نشان بنایا اور پھر گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ ہو گئے جبکہ اس موقع پر ان کے بھائی عامر بھی موجود تھے۔ کمشن کی سربراہی جسٹس انور ظہر جمالی نے کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...