افغانستان کا پاکستان پر کنڑ میں راکٹ حملوں کا الزام

  کابل (آئی این پی) افغانستان  نے  ایک بار پھر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے صوبہ کنڑ میں  راکٹوں سے حملہ کیا۔ پیر کو غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی سکیورٹی چیف عبدالحبیب سیدخیل   نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے اتوار کی رات کنڑ کے ضلع سرکانو  میں 18 راکٹ فائر کیے جو رہائشی علاقوں میں گرے  تاہم کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستانی فوج کی جانب سے مشرقی افغانستان کے صوبہ کنٹر اور نورستان میں شیلنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن