دہشت گردی کی حمایت، امریکی عدالت نے برطانوی مبلغ ابوحمزہ کو قصوروار قرار دیدیا

نیویارک (اے ایف پی) برطانوی مبلغ ابو حمزہ کو نیویارک کی ایک عدالت میں جاری ٹرائل کے دوران اغوا اور دہشت گردوں کی حمایت میں قصوروار قرار دیدیا گیا ہے۔ لندن کی مسجد کے سابق امام کو ممکنہ عمرقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان پر 1998ء میں یمن میں 16 مغربی سیاحوں کو اغوا کرنے اور 1999ء میں امریکہ میں شدت پسندوں کے تربیتی کیمپ قائم کرنے کی کوشش اور عالمی سطح پر پرتشدد جہاد کو پھیلانے کا الزام ہے۔ 56سالہ ابو حمزہ نے اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے۔ ابو حمزہ لندن کی فنسبری پارک مسجد میں اپنے خطبات کی وجہ سے نظروں میں آئے تھے اور ایک خطبے میں انہوں نے نائن الیون کو امریکہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعریف کی تھی۔ 2012ء میں ابو حمزہ کو برطانیہ بدر کرکے امریکہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن