لاہور(خبر نگار) بینظیرا نکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے وسیلہ تعلیم اقدام کے تحت 18662مستحقین کو 84.114 ملین روپے کی پہلی ادائیگی جاری کردی۔ وسیلہ تعلیم کے پائلٹ مرحلے کا آغازاکتوبر 2012میں پانچ اضلاع میں کیا گیا جس کا مقصد مستحق خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 5سے 12سال کے عمر کے بچوں کا پرائمری تعلیم کے لیے اندراج میں اضافہ کرنا اور اسے برقرار رکھنا تھا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحقین کو 84 ملین روپے کی ادائیگی
May 20, 2014