لندن (بی بی سی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ ایسے کرکٹروں کی تقرریوں کے فیصلوں پر ضرور ازسرنو غور ہو گا جو کرپشن میں سزایافتہ ہیں یا ان پر جرمانے ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ اور مشتاق احمد کو سپن باؤلنگ کوچ مقرر کیا ہے اور ان دونوں پر جسٹس قیوم کمشن نے جرمانے عائد کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گب تھری پاکستانی اور بین الاقوامی کرکٹر کے مفاد میں نہیں ہے اور انہوں نے اس بارے میں جو بھی مؤقف اختیار کیا وہ اصولوں پر مبنی تھا۔