براڈ چرچ کے لئے تین ٹی وی بافٹا ایوارڈز

May 20, 2014

لندن (بی بی سی) برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وڑن آرٹس یا بافٹا ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں آئی ٹی وی کے ڈرامے براڈ چرچ نے بہترین ڈرامہ سمیت تین ایوارڈ جیت لئے۔براڈ چرچ میں اداکاری پر اولیویا کولمین کو بہترین اداکارہ اور ڈیوڈ براڈلے کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔اولیویا کولمین نے 2013 میں دو بافٹا ایوارڈ جیتے تھے۔ آنٹ اور ڈیک کے شو سیٹر ڈے نائٹ ٹیک آوے کو بھی دو ایوارڈز دیے گئے۔ اسے یہ ایوارڈز بہترین اینٹرٹینمنٹ شو اور بہترین پرفارمنس کے زمرے میں ملے۔سیٹ کام آئی ٹی کراؤڈ کو بھی دو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز رچرڈ آیوڈے اور کھترین پارکینسن کو مرد اور خاتون کی بہترین مزاحیہ پرمارمنس کے زمرے میں دئیے گئے۔سارہ لنکا شائر کو بی بی سی کے لاسٹ ٹینگو ان ہالی فیکس میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔بی بی سی ون کے ڈاکٹر ہو، ڈے آف دا ڈور کو بافٹا کے سامعین کی طرف سے ریڈیو ٹائمز کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ واحد ایوارڈ ہے جسے سامعین نے چنا۔بہترین نیوز کوریج کا ایوارڈ ائی ٹی وی نیوز کو وول وچ حملوں کی کوریج پر دیا گیا۔ڈاکومینٹری کا ایوارڈ چینل فور کو عدالت میں قتل کے مقدمے پر بنائی گئی ڈاکومینٹری پر دیا گیا۔آئی ٹی وی اور چینل فور نے آٹھ آٹھ جبکہ بی بی سی نے چار بافٹا ایوارڈز جیت لئے۔

مزیدخبریں