نئی دہلی، لندن(اے پی اے/ اے پی پی ) بھارت کی پالیمانی تاریخ میں 16ویں لوک سبھا یا ایوانِ زیریں کئی اعتبار سے مختلف ہے اور اس ایوان میں خواتین نے زیادہ تعداد میں منتخب ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ بھارت میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کا ہرتیسرا رکن کریمنل ریکارڈ رکھتاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پچھلی پارلیمنٹ میں اس قسم کے ارکان کی تعداد 30 فیصد تھی اس مرتبہ 4 فیصد اضافہ ہواہے۔ آندھرا پردیش میں انتخابی مہم کے دوران حادثے میں ہلاک ہونیوالی ایس آر کانگریس پارٹی کی امیدوار بھوما شو بھا ناگی ریڈی کو اسمبلی کیلئے منتخب قرار دیا گیا۔