کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ میں فیکٹری مالکان محکمہ لیبر سے ملی بھگت کر کے غریب محنت کشوں کا معاشی استحصال کرنے لگے فیکٹریوں میں چائلڈ لیبرقوانین کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا کم عمر بچوں سے معمولی معاوضے پر جبری مشقت لی جاتی ہے غریب مزدوروں کو دس ہزار سے بھی کم تنخواہ دے کر بارہ گھنٹے سے زائد مشقت لی جاتی ہے محکمہ لیبرکے اہلکار محنت کشوںکے حقوق کا خیال رکھنے کی بجائے منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف افسران کا بھی کاروائی سے گریز کر رہے ہیں۔