عمران خان اقتدار کیلئے غلط راستے پر نکل چکے ہیں: خواجہ سعد فرخ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے جوائن سیکرٹری خواجہ سعد فرخ نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لئے غلط راستے پر نکل چکے ہیں پاکستان میں حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ وہ گزشتہ روز پبلک سیکرٹریٹ یونین کونسل 100میں کارکنوں اور معززین علاقہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد ظفر، حبیب اللہ بھٹی، امجد وڑائح، نعیم نیازی، خواجہ سرمد فرخ و دیگر بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد فرخ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی 2018کا انتظار کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...