موسیٰ خان سنجرانی کی وفات پر پرنس آف قلات کا اظہار تعزیت

May 20, 2014

لاہور(پ ر)مجلس شہباز لاہور کا تعزیتی اجلاس ممتاز سماجی بلوچ رہنما ارشد بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈاکٹر مدد علی سانگھڑ ،مشتاق احمد ، غلام رسول سنجرانی ، محمد حسین سنجرانی اور محمد نوید سنجرانی نے شرکت کی اجلاس میں موسیٰ خان سنجرانی کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی، پرنس آف قلات پرنس محی الدین بلوچ نے اپنے خصوصی پیغام میں ان کے بیٹے نوید حسین سنجرانی سے اظہار تعزیت کیا۔

مزیدخبریں