طاہر القادری، عمران خان گٹھ جوڑ جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے کی سازش ہے: مولانا نعیم بادشاہ

لاہور (پ ر) متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی امیر مولانا محمد نعیم بادشاہ نے کینڈا میں عمران خان کی طاہر القادری سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 2018کے الیکشن کا انتظار کریں اور کے پی کے میں اپنی حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اپنے بیان میں مولانا محمد نعیم بادشاہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے متحدہ جمہوریت اہل حدیث پاکستان جمہوریت کو نقصان پہنچانے والی کسی تحریک کا  حصہ نہ بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...