ڈاکٹر حسن صہیب مراد کا شمار پاکستان کے ٹاپ 100رہنمائوں اور سی ای او میں

May 20, 2014

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ریکٹر، ڈاکٹر حسن صہیب مراد کو ساتویں سی ای او سمٹ ایشیاء 2014ء کے سربراہی اجلاس میں کتاب "100 performing CEOs and Leaders of Pakistan" سے نوازا گیا یہ اعزاز انہیں گورنر آف پنجاب چوہدری محمد سرور سے وصول ہوا۔ ڈاکٹر حسن صہیب مراد 2004ء سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹینالوجی کے ریکٹرر کے عہدے پر فائز ہیں۔ یو ایم ٹی کے آغاز سے پہلے ڈاکٹر حسن صہیب مراد، 1992تا 1999ء تک انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ (آئی ایل ایم) میں بطور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہے۔ یہ اپنی موجودہ پوزیشن کے ساتھ ساتھ آئی ایل ایم کالجز، دی نالج سکول، آئی ویز انٹرنیشنل اور ایسوسی ایشن بطور تعلیمی معیار اور میزاب انجینئرنگ کے چیئر مین کے عہدے پر فائز ہیں۔

مزیدخبریں