لاہور(خصوصی رپورٹر)پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ مڈ ٹرم انتخابات ملکی مسائل کا حل نہیں، موجودہ انتخابی نظام کو خرابیوں کا شاخسانہ ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو قوم کی بیٹی قرار دینے کے باوجود ہماری لیڈر شپ یہ حوصلہ نہیں رکھتی کہ امریکہ سے بات کر کے عوام کو عزت کے ساتھ 2وقت کی روٹی ، روز گار، صحت و تعلیم اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نجات چاہتے ہیں۔ پاسبان نے انتخابی نظام کی اصلاح اور مناسب نمائندگی کیلئے جدو جہد شروع کر دی اور سیاست میں داخل ہونے اور فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیاست کو چند خاندانوں کے گھر کی لونڈی نہیں بننے دیں گے۔قبل ازیں پاسبان نیشنل کنونشن میں الطاف شکور کو پاسبان کا 5سال کیلئے صدر منتخب کر لیا گیا۔
مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں ، عوام کو روٹی روز گار چاہئے، الطاف شکور
May 20, 2014