چکوال (نامہ نگار) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو 22 مئی کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔ شہری محمد خان تترال نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پٹیشن دائر کی کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک کے خلاف لوگوںکو بھڑکانے اور را سے مدد مانگنے پرغداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ تھانہ صدر چکوال کو مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز بٹر نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو 22مئی کو ریکارڈ سمیت عدالت طلب کر لیا۔