نیویارک(نیٹ نیوز) سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی 55 ہزار صفحات پر مشتمل متنازع ای میلز جنوری 2016ء میں عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دسمبر میں خبروں کا موضوع بنی رہنے والی ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز اب عوام کے سامنے لائی جائینگی۔ سابق وزیرخارجہ نے اپنے ذاتی اکائونٹ سے آفیشل میلز کی تھیں، ان کے اس عمل پر سخت تنقید کی گئی۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے ان ای میلز پر نظرثانی اس سال مکمل کرلی جائیگی۔