لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے گدھوں اور کتوں کا گوشت فروخت کرنے والے افراد کو نظربند کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ڈی سی او لاہور نے غیرقانونی طور پر نظربند کر دیا ہے سرکاری وکیل حبیب اللہ نے موقف اختیارکیا کہ حرام گوشت فروخت کرنے والا یہ گینگ ہے ان کے خلاف مجموعی طورپر250 مقدمات درج ہیں لیکن ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد دوبارہ یہ دھندا شروع کر دیتے ہیں۔ جس کے باعث دو افراد نوید اور اسلام کوایک ماہ کیلئے نظربند کیاگیا ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے مردہ گوشت سے متعلق میڈیکل رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی۔