اسلام آباد (آئی این پی) رابطہ عالم اسلامی کے ملک گیر مشہور و معروف مسابقہ حفظ قرآن سوات کے آٹھ سالہ حافظ قرآن احسان اللہ علی محمد نے جیت لیا جبکہ بچیوں میں ملتان کی آٹھ سالہ شمسہ بشیر احمد پہلی نمبر پر رہیں قرات عشرہ میں تاریخ کے سب سے کم عمر حافظ و قاری دس سالہ احسان اللہ محمد مبارک نے میدان مار لیا جبکہ مقدمۃ الجزری میںمحمد بن یوسف نے ٹاپ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین قائم مقام سفیر شیخ بدر العتیبی اور ملٹری اٹیچی سعودی عرب نے بچوں اور اُنکے والدین کو مبارکباد دی تقریب میں ملک بھر سے علماء ومشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات اور خواتین اور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی انعام یافتہ بچوں کوانٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے تحفیظ قرآن کریم کی طرف سے عمرہ کے ٹکٹ اور عالمی مقابلہ قرات میں شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ عالم اسلامی، انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے تحفیظ قرآن کریم کے زیر اہتما م آل پاکستان سطح پر مسابقہ قرآن کے بارہویں سالانہ مقابلوں کے نتائج کا اعلان گزشتہ روزقائد اعظم آڈیٹوریم فیصل مسجد اسلام آباد میں کردیا گیا۔ دس سال سے کم عمر حفاظ طلباء کے مقابلوں میںاول احسان اللہ علی محمد (سوات)دوم اویس منان (بھاولپور) سوم کفایت اللہ (چنیوٹ) آئے طالبات میں اول شمسہ بشیر احمد (ملتان)،دوم سمیعہ مقبول احمد (ملتان) اور سوم بھی ملتان کی شمائلہ رمضان رہی۔ رابطہ عالم اسلامی، انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے تحفیظ قرآن کریم ہر سال ملک گیر سطح پر یہ مقابلے منعقد کرتی ہے اس سال 900سو سے زائد درخواستیں وصول ہوئی تھیں۔
قرآن کا معجزہ: ملتان کے 10 سالہ بچے نے قرات عشرہ میں مہارت حاصل کر لی
May 20, 2015