اسلام آباد(آئی این پی)28مئی کوسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گااس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔دوبارہ سورج16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میںایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس وقت اس چھڑی کے سایے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوبا ًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔