قصور (نمائندہ نوائے وقت) چونیاں روڈ پتوکی میں موت کے کنویں میں ڈانس سے باز نہ آنے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔ سلیم نامی شخص مختلف شہروں میں جا کر موت کے کنوئوں میں ڈانس کرتا تھا جس پر سلیم کے گھر والے خوش نہیں تھے اور اکثر اسے منع کرتے تھے مگر سلیم باز نہ آیا۔ گزشتہ روز بھی اسی بات پر گھر میں لڑائی ہو گئی جس پر طیش میں آکر عمران نے فائرنگ کر کے سلیم کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔