ریحام خان 23 مئی کو لاہور میں اپنا پہلا سیاسی خطاب کریں گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان صوبائی دارالحکومت لاہور میں 23 مئی کو اپنا پہلا باقاعدہ سیاسی خطاب کریں گی۔ محترمہ ریحام خان 23 مئی کو تحریک انصاف کی ان خواتین کو شیلڈیں اور خصوصی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی جنہوں نے آزادی مارچ، دھرنے اور شٹ ڈائون تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں مرد کارکنوں کو ان کی اعلی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور شیلڈیں دینے کیلئے 21 مئی کو ایوان اقبال میں تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس میں سابق گورنر چودھری محمد سرور خصوصی تعریفی اسناد اور شیلڈیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...