لاہور (خبرنگار) اصغر خان کیس میں طلب کئے جانیوالے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر اور امریکہ میں پاکستان کی سابقہ سفیر عابدہ حسین گزشتہ روز بھی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش نہیں ہوئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور 3 مرتبہ دونوں سینئر سیاستدانوں کو طلب کر چکے ہیں مگر وہ حاضری سے گریزاں ہیں۔ دونوں سیاستدانوں کو طلبی کے نوٹس ایک بار پھر جاری کئے جا رہے ہیں۔ عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی لکھ کر بھیجی جائے گی۔
اصغر خان کیس: غلام مصطفیٰ کھر، عابدہ حسین تیسری بار بھی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش نہیں ہوئے، طلبی کے نوٹس پھر جاری
May 20, 2015