پرواز کرنا پرندوں کا بنیادی حق ہے پنجروں میں قید نہیں رکھا جا سکتا: دہلی ہائیکورٹ

نئی دہلی (بی بی سی اردو) دہلی ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پرواز کرنا پرندوں کا بنیادی حق ہے، انہیں پنجروں میں قید نہیں رکھا جانا چاہیے۔
، پرندوں کو ’عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا بنیادی حق حاصل ہے، ان کے ساتھ ظلم نہیں ہمدردی ہونی چاہیے۔ مبصرین کا کہنا ہے عدالت واقعی یہ حکم صادر کردیتی ہے تو اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔ پھر سوال یہ اٹھے گا کہ کیا پرندوں کے درمیان رنگ و نسل کی بنیاد پر امتیاز کیا جاسکتا ہے؟ کیا کچھ پرندوں کو کھلی صاف ہوا میں پرواز کرنے کا حق ہوگا، وہ جہاں چاہیں گے اڑتے پھریں گے، جس ڈال پر چاہیں گے بیٹھیں گے جس پھل کا چاہیں گے لطف اٹھائیں گے لیکن دوسروں کو کڑاہی میں تلا جائے گا؟

ای پیپر دی نیشن