پیرس :عالمی مشاعرہ کے حوالے سے ادبی فورم کی ٹیم کا اجلاس ، ایگزیکٹو باڈی کا اعلان

May 20, 2015

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پیرس میں ہونے والے عالمی مشاعرہ اور فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کے دوسرے مجموعہ کلام کی رسمِ پذیرائی کی تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں پیرس ادبی فورم کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور طے کے گئے،اجلاس میں عالمی مشاعرے اور سمن شاہ کے شعری مجموعے ہمیشہ تم کو چاہیں گے کی تیاری کے سلسلے میں پروگرام کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ صرف امسال مشاعرہ بلکہ ہر سال اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں پیرس ادبی فورم کی تشکیل نو کرتے ہوئے فورم کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اعلان کیا گیا۔پیرس ادبی فورم کی ٹیم صدر سمن شاہ، نائب صدر عاکف غنی، نائب صدر روحی بانو ، جنرل سیکریٹری ایاز محمود ایاز، خزانچی فریحہ شاہ، چیف آرگنائزر وقار ہاشمی، فاؤنڈر ممبر شمیم خان ، جائنٹ سیکرٹری آصف جاوید عاصی، فاؤنڈڑ ممبر ذوالفقار علی شاہ، فاؤنڈر ممبر ڈاکٹر ذیشان شامل ہیں ۔ پیرس ادبی فورم کی تشکیل نو کے بعداس امید کا اظہار کیا گیا کہ پیرس ادبی فورم کے تحت ہر سال ادبی و ثقافتی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔اس طرح فرانس میں پیرس ادبی فورم نے اردو کی اک نئی بستی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

مزیدخبریں