وانا (این این آئی) جنوبی وزیرستان ایجنسی وانا میں تھیلاسیمیا کے مریضوں کی تعداد 105تک پہنچ گئی، بچوں کے والدین سخت پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ مریضوں کے والدین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم اور فاٹا ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ سے مطالبہ کیا کہ ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال وانا میں ہنگامی بنیادوپر تھیلیسیمیا سنٹر قائم کیا جائے تاکہ مریضوں کی مشکلات کچھ حد تک کم ہوسکیں۔ مریضوں کے والدین غربت ہونے کی وجہ سے ان کی علاج کرنے سے قاصر ہیں۔ یادرہے کہ کچھ دن قبل وانا کے علاقہ سپین سے تعلق رکھنے والا تھیلی سیمیا کا شکار ایک مریض اس فانی دنیا سے کچھ کرچلا گیا۔