نشتر سپورٹس کمپلیکس میں 14 دن کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) زمبابوے کرکٹ بورڈ کی لاہور آمد کے بعد نشتر سپورٹس کمپلیکس میں اگلے 14 روز تک کھیلوں کی دیگر سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان فیڈریشن بیس بال، پاکستان فٹبال فیڈریشن، نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن، الحمرا کلچرل کمپلیکس، قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں واقع تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اور ہاکی فیڈریشن کے دفتر کے عملہ کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لئے اس دوران سخت مشکلات کا سامنا رہے گا۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس میں واقع محکمہ ماحولیات کا دفتر بھی ہاکی سٹیڈیم کے لبرٹی چوک والے حصے میں واقع ہے جہاں بھی سرکاری ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے لئے ایک مشکل مرحلے سے گزر کر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے پہنچنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن