ننکانہ صاحب +منڈی فیض آباد (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو رنجش پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کر دیا۔ نواحی گائوں کوٹ حیات کے رہائشی محمد اشرف کا اکثر اپنے گھر میں اپنی سوتیلی ماں فضلیت بی بی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جن کی کئی بار رشتہ داروں نے صلح بھی کروائی مگر پھر بھی سوتیلی ماں اور بیٹے کے درمیان رنجش ختم نہ ہوسکی دونوں ماں بیٹے کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی تو بیٹے نے طیش میں آکر فائرنگ کردی سوتیلی ماں فضیلت بی بی شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے بروقت ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے اس کے سوتیلے بھائی منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔منڈی فیض آباد سے نامہ نگار کے مطابق سوتیلے بیٹے نے دودھ نہ دینے کی پاداش میں اپنی ماں کو قتل کر دیا۔