مٹھی (نامہ نگار) سول ہسپتال مٹھی میں مختلف امراض کی وجہ سے زیرعلاج پانچ بچے انتقال کر گئے۔ ان میں تاج محمد کی چار دن کی بچی جانی بھیل کا دو دن کا بچہ، چار ماہ کا دیپک بھوڈیسر کی شکیلا اور ایک دن کی بچی دختر پرکاش گاؤں ھیموں کی ڈھانی بھی شامل ہیں۔ جنوری سے لے کر اب تک مرنے والے بچوں کی تعداد 295 ہو چکی ہے۔
تھر میں مزید 5 بچے دم توڑ گئے ہلاکتیں 295 ہو گئیں
May 20, 2016