اپوزیشن اقلیتی ارکان کو فنڈز نہ دینے پر ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

May 20, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کی خاتون اقلیتی رکن شنیلہ روت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومتی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں مگر اقلیتی ارکان سے امتیاز برتا جا رہا ہے جو آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حکومت پنجاب ترقیاتی فنڈز کو اپنی سیاسی جماعت سے وابستگی رکھنے والے ارکان کو فراہم کر کے سیاسی مفادات حاصل کر رہی ہے۔

مزیدخبریں