بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سہ ملکی سیریز کیلئے جارحانہ آل راو¿نڈر کیرون پولارڈ اور سپنر سنیل نارائن کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔سکواڈ میں انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کے ہیرو کارلوس بریتھ ویت اور مالن سیمیولز سمیت ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فاتح سکواڈ کے پانچ اراکین شامل ہیں۔91 ایک روزہ میچوں کا تجربہ رکھنے والے کیرون پولارڈ گھٹنے کی انجری کے سبب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کر سکے تھے جبکہ سنیل نارائن مشکوک باو¿لنگ ایکشن کے سبب سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے۔سکواڈ سے سب سے حیران کن اخراج 269 ایک روزہ میچ کھیلنے والے جارحانہ بلے باز کرس گیل کا ہے جنہوں نے آخری مرتبہ مارچ 2015 میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی جبکہ ڈیرن سیمی اور ڈیوین براووکو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔ویسٹ انڈین ایک روزہ سکواڈ میں 16 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شینن گیبریئل اور سپنر ایشلے نرس کو بھی شامل کیا گیا جہاں دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیلئے ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔سہ ملکی سیریز کا آغاز تین جون سے گیانا میں ہو گا اور اس کا فائنل 26 جون کو بارباڈوس میں ہو گا۔ویسٹ انڈین سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔جیسن ہولڈر(کپتان)، سلیمان بین، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، آندرے فلیچر، شینن گیبریئل، سنیل نارائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، دنیش رامدین، مارلن سیموئلز اور جیروم ٹیلر۔
ویسٹ انڈیزنے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
May 20, 2016