لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سنٹرآف ایکسی لینس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ہاکی اکیڈمی قائم کی جائیگی جو رواں سال کے آخر تک کام شروع کردیگی۔ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی کوچنگ اور گرومنگ کی جائے گی۔ اکیڈمی کے لئے مستقل کوچنگ سٹاف، ڈاکٹر، ٹرینر اور فزیو کی خدمات حاصل کی جائیں گے۔ تربیت حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کی تعلیم کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ ماہانہ اعزاز یہ مقرر کر نے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال ہی پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے۔ نیشنل ہاکی اکیڈمی میں ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کر کے ملک ”پول آف پلیئرز“ کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ ” وقت نیوز“یہ خبر گزشتہ روز سہ پہر کونشر کر چکا ہے۔