لاہور( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹاس فکسنگ کا انکشاف کیا ہے۔90فیصد ٹاس ہیڈ کہنے والے کپتان نے جیتے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹاس سے قبل سکے کے دونوں اطراف کو کیمرے کی مدد سے دکھایا جائے ۔میرے پاس سکہ ہے جس کے دونوں اطراف ہیڈ ہے۔انکشاف کیا ہے کہ میچ سے قبل ٹاس کو متنازع قرار دیتے ہوئے ٹاس کو بھی کیمرے کی آنکھ سے دکھانے کا مطالبہ کر دیاہے۔ان کاکہناتھا کہ ٹاس کے لیے استعمال کیے جانیوالے سکے کے دونوں طرف ہیڈ ہوتاہے ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہیڈ بولنے والے کپتان نے اکثر ٹاس جیتا۔انہو نے کہا کہ ماجی میں ایک یا دو کیمروں سے کرکٹ میچ دکھائے جاتے تھے جبکہ جدید کرکٹ میں 26کیمرے ہوتے ہیں پھر بھی سکہ نہیں دکھایا جاتاہے۔