لیہ میں مٹھائی میں جڑی بوٹیاں مارنے والی خطرناک زہر کلورفینا پر ڈالی گئی: خصوصی انکوائری کمیٹی کو بریفنگ

May 20, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جسٹس (ر) اعجاز احمد چودھری کی زیر صدارت لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 31 افراد کی موت کی وجوہات کے تعین کے حوالے سے وزیر اعلی کی تشکیل کردہ خصوصی انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔تیار کردہ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں بتایا گیا نومولود بچے کی پیدائش کی خوشی میں تیار کی گئی مٹھائی میں فصلوں کی جڑی بوٹیاں مارنے والی خطرناک زہر کلورفینا پر ڈال دی گئی تھی ۔ یہ اموات زہر کی وجہ سے اعصابی نظام کے شل ہونے اور ونٹی لیٹرزپر رکھنے کے باوجود نظام تنفس بحال نہ رہنے کے باعث واقع ہوئیں۔

مزیدخبریں