وزارت قانون کی پرویز مشرف کیخلاف اخبارات میں اشتہارات دینے سے معذرت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) خصوصی عدالت کی طرف سے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کے معاملے پر وزارت قانون و انصاف نے اخبارات میں اشتہار دینے سے معذرت کرلی، وزارت قانون کی طرف سے خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارکی اشاعت سے متعلق وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سنگین غداری کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دو اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کیلئے خصوصی عدالت کے رجسٹرار کی طرف سے وزارت قانون و انصاف کو ایک خط اور اشتہار کا ڈرافٹ ارسال کیا گیا تھا جس پر وزارت قانون و انصاف نے تفصیلی غور و خوض کے بعد خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو جوابی خط لکھتے ہوئے کہا کہ اشتہار دینے کا معاملہ وزارت قانون و انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اخبار میں اشتہار اور اس کی ادائیگی کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے ایک قومی اردو روزنامے اور ایک انگریزی کے بین الاقوامی روزنامے میں سابق صدر پرویز مشرف کے اشتہاری ہونے سے متعلق اشتہار شائع کرنے کا کہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...