اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے تاریخ کے ناکام ترین جلسے ہیں۔ آف شور کمپنیوں کے سب سے زیادہ مالکان تحریک انصاف ہیں۔ عمران آف شور کمپنیوں کے خلاف احتجاج کرکے اپنا مذاق اڑا رہے ہیں۔ عمران کہتے تھے نواز شریف نے پیسہ باہر بھیجا آج کہتے ہیں نواز شریف کیلئے پیسے باہر سے آئے۔