گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق چیف ایگزیکٹو گیپکو اور ڈائریکٹر ایچ آر کو غیر قانونی بھرتی کیس میں گرفتار کر لیا، دونوں افسران کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، نیب نے کارروائی کرتے ہوئے گیپکو کے دو سابق افسران چیف ایگزیکٹو گیپکو ابراہیم مجو کہ اور ڈائریکٹر ایچ آر حشمت علی کاظمی کو غیر قانونی بھرتی کیس میں گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیپکو کے دونوں افسران کو سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی گرفتاری کے بعد سابق افسران چیف ایگزیکٹو گیپکو ابراہیم مجوکہ اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حشمت علی کاظمی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ابراہیم مجوکہ2011 ء میں گیپکو کے چیف ایگزیکٹو تعینات تھے جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر حشمت علی کاظمی چند ماہ سے رخصت پر ہیں۔