کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے اختتام پر جاری مندی پر100 انڈیکس 214.57پوائنٹس کمی پر 2نفسیاتی حدود برقرار نہ رکھ کر 50900.00 سے گر کر50742.03کی نچلی حد پربند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب 76کروڑ روپے کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں بینکنگ‘ ٹیکسٹائل سیکٹرز کے حصص کی خریداری کے اچھے اثرات پر 100 انڈیکس 460.82پوائنٹس اضافہ پر 51202.85 کی بلند حد تجاوز کرچکا تھا بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں کالونی ٹیکسٹائل ‘سمٹ بینک‘ کوہ نور اسپننگ‘ دیوان سلمان کے حصص کی فروخت میں شدید دباﺅ کے باعث سرمایہ کاروں نے سمٹ بینک‘ کوہ نور اسپننگ‘ دیوان سلمان ‘ کالونی ٹیکسٹائل سمیت بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اپنے سرمایہ کے انخلاءمیں مصروف رہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 214.57 پوائنٹس کمی پر50742.03پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار413کمپنیوں تک رہا جس میں 243کمپنیوں میں اضافہ‘162کمپنیوں میں کمی اور 6کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 101 کھرب 4ارب 92کروڑ 61لاکھ 9ہزار679روپے کی کمی پر100کھرب 95ارب 16کروڑ 5لاکھ 83ہزار311روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 4کروڑ 29لاکھ 20ہزار حصص سے زائد ریکارڈ رہی اور مجموعی سودوں میں 34کروڑ 50لاکھ 47ہزار130حصص کے کاروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔
سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندا‘ انڈیکس 2 نفسیاتی حدوں سے گر گیا‘ سرمایہ کاروں کے مزید 9 ارب 76 کروڑ روپے ڈوب گئے
May 20, 2017