لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس گلبرگ میں انور گجر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے عہدیداران روبینہ جمیل ، محمد اشرف، محمد عارف، اللہ دتہ بھٹی، خالدہ بی بی، آمنہ بھٹی، شازیہ سمیت محنت کش مزدور خواتین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم گودار میں سڑک تعمیر کرتے ہوئے 10 محنت کشوں کو ظالمانہ طریقے پر شہید کرنے پر مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ ساتھ ساتھ یہ لمحہ فکریہ بھی ہے۔