پاکستان بھارت مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل کریں، ہمارا مو¿قف تبدیل نہیں ہوگا : چین

بیجنگ(صباح نیوز)چین نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زوردیاہے۔گزشتہ روزبیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچوائنگ نے کہا مسئلہ کشمیر پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا اقتصادی راہداری سے علاقائی روابط میں اضافے اور خطے کے ملکوں کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن