لاہور (پ ر) ایم اے او کالج لاہور میں پہلی مرتبہ شعبہ سائیکالوجی کے زیراہتمام ’’پوسٹر کمپیٹیشن‘‘ کا انعقاد کرایا گیا‘ جس کا عنوان ’’روشنی‘‘ تھا۔ مہمانان خصوصی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈی جی پی آر محمد اسلم ڈوگر‘ سٹی میئر کرنل (ر) مبشیر جاوید‘ ڈاکٹر سہیل راجہ‘ پروفیسر درعجم‘ پروفیسر ضیغم یاسین اور اینکر اسامہ غازی تھے جنہوں نے مقابلہ جیتنے والے ڈیپارٹمنٹس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’روشنی‘‘ جیسے مقابلے طلبہ و طالبات میں مثبت اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔