کوئٹہ (بیورو رپورٹ‘ آئی اےن پی) پاکستان تحریک انصاف کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کے موقع پر ایوب سٹیڈیم کے مین گیٹ پر شدید بدنظمی دھکم پھیل کا سلسلہ جاری رہا بلکہ اس دوران سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور پی ٹی آئی کے کارکن بھی آپس میں گتھم گتھا ہوئے ایک موقع پر فورسز کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ شدید بدانتظامی کے باعث پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی بھی کوریج کیلئے گراﺅنڈ کے اندر نہ جا سکے جبکہ گراﺅنڈ کے باہر موجود کارکنان نے تحریک انصاف کے کارکنان نے مین گیٹ پر پہنچتے ہی انناﺅنسمنٹ کیلئے گاڑیوں میں نصب لاﺅڈاسپیکرز کے ذرےعے ان سے استدعا کی کہ وہ تحریک انصاف کے کارکن ہے وہ صوبے کے دوردراز علاقوں سے آئے ہیں ،انہیں فورسز اور پارٹی کے بعض عہدیداران اندر جانے نہیں دے رہے ،انہوں نے عمران خان سے التجائےں ضرور کی تاہم عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین ،شیخ رشید احمد سمیت پی ٹی آئی کے صوبائی قائدین سیدھے گراﺅنڈ کے اندر گئے اور کارکن ایک دوسرے کا منہ تکتے رہے جبکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی طویل انتظار کے باوجود گراﺅنڈ کے اندر کوریج کیلئے نہیں پہنچ سکے جس کے باعث انہیں واپس جانا پڑا واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے سرینا ہوٹل کوئٹہ کے پہنچنے پر بھی بدنظمی دیکھنے میں نظر آئی اور بہت سے کارکن شدیدبدنظمی سے نالاں نظر آئے متعدد نے تو جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خاص وجہ بھی گزشتہ شب سرینا ہوٹل میں ہونےوالی بدنظمی کو قراردیا۔
بدنظمی
کوئٹہ: تحریک انصاف کے جلسے میں ایوب سٹیڈیم کے مین گیٹ پر شدید بدنظمی، کارکن آپس میں گتھم گتھا
May 20, 2017