ملتان+ ٹھل (نامہ نگار+ آئی این پی) آتشزدگی کے واقعات میں 40سے زائد جھونپڑیاں جبکہ ٹھل میں 36مکان جل گئے اور 4 بچے بھی لاپتہ ہیں۔ نیو لطیف آباد میں جھونپڑیوں میںآگ لگ گئی ،آگ لگنے سے 40سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں۔ریسکیو1122اور فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پالیاآگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آگ جھونپڑیوں کے ساتھ گزرنے والی بجلی کی تاروں میں سپارکنگ کی وجہ سے لگی ۔ ٹھل کے قصبہ مارکھ جعفری میں کل مٹی کے تیز طوفان کے دوران چولہے سے اٹھنے والی چنگاری کے باعث لگنے والی آگ نے پوری بستی کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ عبدالکریم‘عبدالخالق‘سداللہ‘علی نواز‘ محمد عارف اور اربیلو جعفری سمیت 15 متاثرین کے مکانات مکمل طور پہ جل کر خاکستر ہوگئے‘فائر برگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں‘آگ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا‘ آگ لگنے کے بعد سے 4 سالہ عبداللہ7 سالہ شازیہ8سالہ گڑدو اور رافعہ نامی بچی لاپتہ ہیں ۔
آتشزدگی