راولپنڈی(آن لائن) رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پرشادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فحش تصاویر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردیں۔ روات پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ کر درج کر لیا ہے تاہم 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ گاﺅں منگورہ کلر سیداں کی رہائشی (ص) زوجہ (ف) نے موقف اختیار کیا کہ ڈھوک میجر سٹاپ پر کھڑی تھی سفید مہران میں سوار خرم اور نعمان اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نئی آبادی لے گئے جہاں دونوں 5 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ اس دوران انہوں نے مدعیہ کی برہنہ تصاویر بنالیں جنہیں بعد ازاں فیس بک پر اپ لوڈ کردیا۔
زیادتی/ تصاویر