لودھراں،سلنڈر دھماکے میں جھلسنے والے مزید 4افراد نشترہسپتال میں دم توڑ گئے‘جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی

May 20, 2017

ملتان(آئی این پی)لودھراں میں 14مئی کو سلنڈر دھماکے میں جھلسنے والے مزید چار افراد ملتان کے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ یوں سلنڈردھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7ہوگئی جبکہ برن یونٹ میں زیرعلاج دیگر 7 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ چند روز قبل اڈہ شاہنال پرایل پی جی گیس کی ری فلنگ کے دوران سلنڈردھماکے سے 21افراد بری طرح جھلس گئے تھے جن میں سے 11کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز چارافراد، ندیم، ریاض، شاہد اور زین عباس چل بسے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا جسم 80 سے 100 فیصد تک جھلس چکا تھا۔
لودھراں/ سلنڈر دھماکہ

مزیدخبریں