اسلام آباد (عترت جعفری) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے اعلیٰ صلاحیت کے حامل ملازمین کے لئے پرکشش تنخواہ دینے کے پیکج کی اصولی منظوری دیدی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ این ای سی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعظم سے درخواست کی ”ایم پی“ سیکل میں اس وقت جو تنخواہ دی جا رہی ہے وہ کم ہیں اور اعلیٰ صلاحیت اور تجربہ کے حامل لوگ ترقیاتی منصوبوں کے لئے درخواست بھی نہیں دیتے۔ اس کی وجہ سے منصوبے متاثر ہوتے ہیں وزیراعظم نے اس کی ”ایم پی“ کیڈر میں پرکشش تنخواہ اور مراعات دینے کی اصولی منظوری دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن نے ایم پی سکیل اور اس کے تحت تنخواہوں اور مراعات کا نیا پیکج تیار کر کے حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھیجے گا اور نئے مالی سال سے اس پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا جائے گا۔
پرکشش پیکج
ترقیاتی منصوبوں پر اعلیٰ صلاحیت کے ملازمین کیلئے پرکشش پیکج کی منظوری
May 20, 2017