رمضان المبارک کے دوران وفاقی اداروں، عدالتی اوقات کا شیڈول جاری

اسلام آباد، لاہور(وقائع نگار خصوصی، صباح نیوز) رمضان المبارک کی مناسبت کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اداروں اور لاہور ہائیکورٹ نے اپنے دفتر نظام الاوقات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں 5 دن کھلنے والے دفاتر کا وقت صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جمعہ کو اوقات صبح 8 سے دوپہر1بجے تک ہونگے جبکہ ہفتہ میں6دن کھلے رہنے والے دفاترکیلئے بھی شیڈول جاری کیاگیاہے۔ یہ دفاترصبح8 سے دوپہر1 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کوان دفاترکے اوقات صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری سے عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں9بجے تا ڈیڑھ بجے تک کام ہوگا اور 11بجے تا ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ میں رمضان المبارک کے دوران ساڑھے 12بجے تک کام ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق ماتحت عدالتوں میں رمضان المبارک میں صبح ساڑھے آٹھ سے 2بجے تک کام ہوگا۔
رمضان اوقات

ای پیپر دی نیشن