کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیے

کراچی(کرائم رپورٹر+ آن لائن+صباح نیوز+نوائے وقت رپورٹ) کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو دھر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے کارندے لیاری سے نیٹ ورک چلا رہے تھے جن کا مقصد کراچی میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا ۔گزشتہ روز منگھوپیر میں ہونےو الے گیس پائپ لائن دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دہشت پھیلانے کے الزام میں تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھررینجرز نے پرانی سبزی منڈی سے اغوا، قتل اور دہشتگردی میں مطلوب تین افراد کو گرفت میں لے لیا جن کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتا ہے ۔ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے بھی پرانی سبزی منڈی سے دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ کراچی میں فائرنگ اور مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے فقیرا گوٹھ میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا ۔مقتولہ کی شناخت بخت نامہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ادھر جمشید روڈ کے علاقے میں اسلامیہ کالج کے قریب کے کام کے دوران عمارت کی پانچویں منزل سے کر مزورجاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بہاد رآباد میں چارمینارہ چورنگی کے قریب گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش 10دن پرانی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور تاجر برادری اس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ امن وامان کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام تاجر برادری کو جاتا ہے۔ تاجر برادری غیر یقینی صورتحال کی اطلاع رینجرز کو دے۔ایف پی سی سی آئی ممبران نے امن وامان کی صورتحال پر رینجرز کا اظہار تشکر کیا۔
کراچی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...