لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ سپریم کورٹ سے ہمارا جنازہ نکالنا چاہتے تھے ان کا اپنا جنازہ نکلا۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات دور دور تک نہیں ہیں۔ عمران خان منفی سیاست کے نتیجے میں 2018ء کے انتخابات میں اپنا انجام دیکھیں گے۔ عمران خان کا گھٹیا رویہ ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ عمران خان شارٹ کٹ کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ آئی سی جے کے دائرہ اختیار پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پنڈی کے شیطان نے ملک و قوم کے خلاف بات کی۔ پنڈی کا شیطان انتہائی نازیبا گفتگو کرتا ہے۔ ابھی کلبھوشن کی سزا کے میرٹ کا فیصلہ ہونا ہے، بھارت نے فیصلے کو اپنے حق میں لانے کیلئے پراپیگنڈا کیا۔ بھارتی پراپیگنڈا میں ہماری اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا۔